اتوار 17 اگست 2025 - 16:38
پاکستان میں سیلاب؛ ایرانی صدر کا وزیراعظم شہباز شریف کے نام پیغام

حوزہ/پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ایرانی حکومت اور عوام کی جانب سے ہمدردی اور امدادی تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے شدید اور تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے نام پیغام میں گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے امدادی تعاون کی پیشکش کی ہے۔

ڈاکٹر پزشکیان نے اپنے پیغام میں پاکستانی وزیراعظم، حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس دکھ کی گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہے۔

انہوں نے اس قدرتی آفت میں متاثر ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہر ممکن انسانی اور امدادی تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، تاکہ متاثرین کے دکھوں میں کمی لائی جاسکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha